ڈاکوؤں نے پولیس کو ”بے بس”کردیا،آج پھر53مقامات پر لوٹ مار

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈکیتی ، چوری کی وارداتیں عام، پولیس ناکام، آج پھر مزید53مقامات پر لوٹ مار کرتے ہوئے لاکھوں کے زیورات، نقدی، قیمتی سامان اور موبائل فونز چھین لیے، متعدد شہریوں کی موٹر سائیکلیں چور لے اڑے’ جبکہ اوباش افراد نے بھلا پھسلا کر دو کزنوں سمیت 6خواتین اور 5نوجوانوں کو اغواء کر لیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ تفصیل کے مطابق پیپلز کالونی کے علاقہ سعد میڈیکل کمپلیکس سے ارشد مسیح کی اہلیہ (ش) کو نامعلوم ملزمان، مدینہ ٹائون کے علاقہ ماڈل سٹی کی کوثر بی بی کی بیٹی (س) اور اس کی کزن (ن) گھر سے خریداری کے لئے گئیں واپس نہ آئیں۔ منصور آباد کے علاقہ محلہ نذر نیازکے دلاور علی کی بیٹی (ف) ملزمان فریاد وغیرہ، ڈی ٹائپ کالونی کے علاقہ محلہ سہیل آباد کے مشتاق کی بیٹی (الف) کو نامعلوم ملزمان، ڈجکوٹ کے علاقہ243ر۔ب کی لبنیٰ کی ہمشیرہ (ن) کو نامعلوم، غلام محمد آباد کے علاقہ صوفی چوک کے عامر سجاد کا بھائی طارق، منصور آباد کے علاقہ مانانوالہ کے شاہد کا 13سالہ بیٹا عبداللہ، فیڈمک کے علاقہ کمال ٹیکسٹائل مل کے عبداللطیف کا بیٹا عادل گھر سے ڈیوٹی پر نکلے واپس نہ آئے’ جنہیں نامعلوم نے اغوا کر لیا، غوثیہ آباد گلی نمبر3کے حسنین طارق سے ساڑھے چھ لاکھ مالیت کے دو آئی فونز چھین لیے، رضا آباد محمد پورہ چوک میں عظیم کے گودام سے لاکھوں کا سامان چوری، پروکیانوالہ کے وقاص سے نقدی اور موبائل فونز چھین لیا گیا، کوہ نور پلازہ کے قریب ذیشان شفیق سے 25ہزار وفون، 208چک کے خضر حیات سے نقدی وفون، ہجویری ٹائون قبرستان کے قریب طلحہ سے 46ہزار وفون چھین لیا، سائزنگ سٹاپ کے قریب منیب سے 12ہزار لوٹ لیا، 8ج ب کمال پور کے قریب رمضان سے نقدی وفون، 2ج ب کے شرجیل سے نقدی وفون، 51ج ب کے مقبول سے 6ہزار وفون، 113ج ب کے نوید مشتاق سے موٹرسائیکل، نقدی وفون، گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی کے باہر سے اکبر سے نقدی وفون، المدینہ کمرشل مارکیٹ کے جعفر کی شاپ سے 84ہزار کے سوٹ چوری، 65ج ب کے عنصر کی دکان سے لاکھوں کا سامان چوری، الٰہی آباد میں بلال کے گھر کے تالے توڑ کر سامان چوری، کینال روڈ پر محمد عمر سے فون چھین لیا، 215ر۔ب کے الطاف سے نقدی وفون، 246ر۔ب کے احسن سے نقدی وفون، 32ج ب کے ندیم سے نقدی وفون، میاں چوک کے محمد سعید سے موٹر سائیکل چھین لی، 275ر۔ب کے منشاء سے82ہزار وفون، 71ج ب کے واجد سے 3500وفون چھین لیا، 28گ ب کے ساجد کے ڈیرہ سے سامان چوری، نادرا دفتر کے باہر سے ادریس کی دکان لوٹ لی، اڈا اواگت کے قریب نصیر کی دکان لوٹ لی، 119گ ب کے عنصر علی کے ڈیرہ سے مویشی چوری، 69گ ب کے عبدالمنان سے45ہزار وفون، 39گ ب کے رمضان کی دکان سے قیمتی سامان چوری، 435گ ب کے ساجد خان سے 10ہزار وفون، 276گ ب کے ریاست علی کے ڈیرہ سے مویشی چوری، 435گ ب کے ساجد خان سے 10ہزار وفون، 276گ ب کے ریاست علی کے ڈیرہ سے مویشی، 272گ ب کے امجد کے گھر کا صفایا کر دیا گیا، کھرڑیانوالہ میں حمزہ سے جھپٹا مار کر فون چھین لیا، 229ر۔ب کے علی حمزہ سے 10ہزار و فون، 266ر۔ب کے سیف الرحمن کی دکان سے سامان چوری، 221گ ب کے تاج دین سے 30ہزار وفون، 550گ ب کے ریاست کی حویلی سے مویشی چوری اور دیگر وارداتوں میں بھی لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا گیا۔ علاوہ ازیں سدھو پورہ کے صفدر علی، شاہی چوک سے ندیم علی، گٹ والا پارک سے حق نواز، 399گ ب کے نوید، 481گ ب کے زاہد اور دیگر کی موٹر سائیکلیں چور لے اڑے۔ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہوسکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں