سوشل میڈیا نے نئے اداکاروں کو وقت سے پہلے اسٹار بنا دیا’ صرحا اصغر

کراچی (شوبز نیوز) شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صرحا اصغر کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا نے نئے اداکاروں کو وقت سے پہلے اسٹار بنا دیا ہے۔اداکارہ صرحا اصغر نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی اور اس دوران مختلف موضوعات پر اظہار خیال کیا۔انہوں نے کہا کہ نئی جنریشن شوبز میں اپنی ذمہ داریوں کو سمجھ نہیں رہی، انہیں سمجھنا چاہیے کہ یہ ہمارا کام ہے اور بہت سیریس جاب ہے، لائٹ کیمرا ٹیم اتنی ہی محنت کرتی ہے ہمارے لیے جتنا اداکار کرتے ہیں۔اداکارہ نے کہا کہ ہماری وجہ سے انہیں بھی مسئلہ ہوتا ہے اور ان کو اوور ٹائم کے پیسے بھی نہیں ملتے۔فیصل قریشی نے کہا کہ محمد احمد کا بیان دیکھ رہا تھا جس میں وہ کہہ رہے تھے کہ ہم تو صبح کام پر پہنچ جاتے ہیں اب کوئی اداکار ہے جو دیر سے آتا ہے جس کی وجہ سے ہمیں سیٹ پر دیر تک رکنا پڑتا ہے۔اداکار نے کہا کہ ہم نے ابھی ایکٹ میں یہ چیز شامل کی ہے کہ جو بچے اور بزرگ ہیں، ان کے لیے طے کریں گے کہ دس گھنٹے سے زیادہ کام نہ کروائیں، اگر کوئی بھی دیر سے آرہا ہے تو اس بندے کا مسئلہ نہیں ہے جو وقت پر آیا ہے، آپ اس کا کام پورا کرکے اسے گھر بھیج دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں