شعیب کی جانب سے خون ٹیسٹ کے ذکر پر دیپیکا آبدیدہ ہوگئیں

ممبئی (شوبز نیوز) بھارتی ٹیلی ویژن اداکارہ اور 2018 کے رئیلٹی شو بگ باس 12 کی ونر فائزہ ابراہیم المعروف دیپیکا ککڑ اس وقت آبدیدہ ہوگئیں جب ان کے شوہر شعیب ابراہیم نے آئندہ ہونے والے ان کے خون ٹیسٹ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جو ہونا ہے وہ ہوگا۔ واضح رہے کہ دیپیکا کے شوہر ٹیلیویژن اداکار شعیب ابراہیم نے گزشتہ ماہ انکشاف کیا تھا کہ دیپیکا کے معدے میں ایک سِسٹ (گلٹی) بن گئی ہے۔ جس کے بعد حال ہی میں انہیں ایک اور سرجری کے لیے ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں