فلسطین خطہ کا نام نہیں یہ مسلمانوں کی تاریخ ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مرکزی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین (عزاداری ونگ) ڈاکٹر سید افتخار حسین نقوی نے کہا ہے کہ یومِ القدس امتِ مسلمہ کے اتحاد، بیداری اور مظلوم فلسطینی عوام سے یکجہتی کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین صرف ایک خطہ زمین کا نام نہیں بلکہ یہ مسلمانوں کی تار یخ، قربانیوں اور ایمان کی علامت ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یومِ القدس ہمیں یہ پیغام دیتا ہے کہ ظلم کے خلاف آواز بلند کرنا اور مظلوموں کی حمایت کرنا ہر مسلمان کی دینی اور اخلاقی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسجد اقصی مسلمانوں کا قبلہ اول ہے اور اس کا تحفظ اور آزادی پوری امتِ مسلمہ کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ڈاکٹر سید افتخار حسین نقوی نے کہا کہ امت مسلمہ کو فلسطینی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور عالمی سطح پر فلسطین کے مسئلے کو اجاگر کرنے کے لیے مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین کے معصوم بچوں اور نہتے عوام پر ہونے والے مظالم پر عالمی برادری کو بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ عالم اسلام کے رہنماں نے ہمیشہ فلسطین کے مسئلے کو اجاگر کیا اور مسجد اقصی کے تحفظ کے لیے آواز بلند کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں