اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ کا چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کے ہمراہ ترقیاتی منصوبوں کا دورہ

کمالیہ(نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ ارم شہزادی نے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی علی رضا کے ہمراہ شہر کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ذیشان کالونی میں زیر تعمیر کرکٹ ایرینا، اللا والی مسجد کے قریب ڈسپوزل اسٹیشن، زیر تعمیر پیرا آفس اور جناح پارک میں جاری ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے موقع پر موجود متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ وقت کے اندر معیاری انداز میں مکمل کیا جائے تاکہ شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں میں کسی قسم کی غفلت یا تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی اور ترقیاتی کاموں کی باقاعدگی سے مانیٹرنگ جاری رکھی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں