PTIکی آنکھ کی سیاست میں کامیاب نہیں ہوسکتی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنما اور این اے 101سے سابق ٹکٹ ہولڈر میاں عرفان منان نے کہاہے کہ پی ٹی آئی آ نکھ کی سیاست میں بھی کامیا ب نہیں ہو سکتی اب جلائو گھیرائو کی سیاست ختم ہو گئی ہے وفاقی اور پنجاب حکومت عالمی معاملات میں مشکلات کے باوجود ملک اورقوم کی بہتری کے لیے کام کررہی ہیں کفایت شعاری سے ایک بہتر فیصلہ ہے اس کے اثرات عوام تک پہنچیں گے تاہم عوام خودبھی حکومت کی تقلید کریں توان کے اخراجات کم ہوسکتے ہیں-انہوں نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف اپنے والد میاں نوازشریف کی پالیسی اور سوچ کے مطابق کام کررہی ہیں جس سے عوام مطمئن ہیں-2برس میں اربوں روپے کے منصوبے اوربنیادی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے-غریب خاندانوں کے لیے بیٹیوں کی شادیاں بڑی مشکل ہے اس لیے انہوں نے دھی رانی پروگرام شروع کیا جس کے تحت 2لاکھ فی کس کے حساب سے سلامی (بذریعہ اے۔ٹی۔ایم کارڈ) پیش کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دھی رانی پروگرام نے بیٹیوں کی عزت و احترام سے شادی کرنے کی راہ ہموار کی ہے۔ہمیں اپنی بیٹیوں کو تعلیم و تربیت میں اپنے بیٹوں کی طرح کے مواقع مہیا کرنے چاھیں۔انہوں نے کہا کہ دھی رانی پروگرام وزیراعلی پنجاب کے دل کے انتہائی قریب ہے۔دھی رانی پروگرام تمام مذاہب کی بیٹیوں کے لئے ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب کے اس پروگرام کے تحت پنجاب کی ہزاروں بیٹیوں کے گھر آباد ہو رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں