کفایت شعاری کا ریلیف عوام کو پہنچایا جائے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری شفیق احمد گجر نے کہاہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد کفایت شعاری سے نچلے طبقے کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے حکومت واضح کرے کفایت شعاری کے اثرات عوام تک پہنچیں گے؟-حکومتی فیصلے سے اربوں روپے کے اخراجات کم ہوتے ہیں توغریب عوام کو پٹرول سمیت روزمرہ کی تمام اشیا میں ریلیف فراہم کیا جائے ان کاکہناتھاکہ اب صرف پٹرول مہنگاہونے کے بعد تمام اشیا غریب عوام کی پہنچ سے دور ہو چکی ہیں جس کی وجہ سے غریب خاندان عیدکی خوشیوں سے بھی محروم ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ اسرائیل امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ کی وجہ سے انڈیا سمیت کئی دیگر ممالک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوا تاہم اگر حکومت آ ئی ایم ایف کی شرائط سے پریشان ہے تو اسے متبادل راستہ اختیار کرنا چاہیے تھا-خدا نخواستہ اگر قیمتوں میں مزیداضافہ ہوا تو غریب عوام کے چولہے بند اور زندگی اجیرن ہو جائے گی- انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف ہر سطح پر عوام کی فلاح وبہبود کے لیے بہترکام کررہی ہیں مگر پٹرولیم مصنوعات اوربجلی وگیس کی قیمتوں سے عوام کی زندگی مشکل ہوچکی ہے وفاقی حکومت کو عوامی مشکلات کم کرنے کے لیے عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں