جڑانوالہ میں شیعان حیدر کرار کے زیر اہتمام القدس ریلی نکالی گئی

جڑانوالہ(نامہ نگار) جڑانوالہ شیعان حیدر کرار کے زیر اہتمام مرکزی امام بارگاہ قصرِ بتول سے القدس ریلی نکالی گئی،ریلی میں فلسطینی اور ایرانی عوام کے حق میں بھرپور اظہار یکجہتی کیا گیا، جبکہ پاک افواج کے آپریشن ضربِ للحق کی مکمل حمایت کا بھی اعلان کیا گیا ریلی میں شیعہ،سنی اور دیگر مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد، سیاسی و سماجی شخصیات اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی،ریلی میں شریک شرکا نے ہاتھوں میں پاک افواج،شہدا اور فلسطین و ایران کی تصاویر اور بینرز اٹھائے ہوئے تھے اور مظلوم فلسطینی عوام کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے القدس ریلی کے راستوں میں موجود شہریوں نے بھی شرکا کا پرتپاک استقبال کیا ریلی کے موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے تھے، جس میں پنجاب پولیس،ایلیٹ فورس،ٹریفک وارڈنز اور ریسکیو 1122 کے اہلکار شامل تھے،جبکہ ایس پی جڑانوالہ خود نگرانی کر رہے تھے۔ مقررین علامہ محمد علی مطہری، علامہ محمد حسین روحانی، علامہ سید تصدق حسین اور سید تطہیر حسین نقوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امام حسین کی تعلیمات ظلم کے خلاف ڈٹ جانے کا درس دیتی ہیں، اور فلسطینی عوام کی حمایت ہر مسلمان کا فرض ہے علامہ سید تصدق حسین نے کہا کہ پاک افواج کے آپریشن ضربِ حق کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور ضرورت پڑنے پر پوری مسلم امہ پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی جماعت اسلامی کے امیر رانا عبدالوحید نے بھی ریلی میں شرکت کرتے ہوئے ایرانی قوم کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا ریلی کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی، پاک افواج،شہدا اور مظلوم فلسطینی عوام کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں شرکا نے ریلی کے پر امن انعقاد اور سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں