سرگودھا آرٹس کونسل میں تعزیتی ریفرنس

سرگودھا (بیوروچیف) سرگودھا آرٹس کونسل کے زیر اہتمام اردو زبان و ادب کے ممتاز استاد، نامور ادیب، شاعر اور ماہرِ اقبالیات پروفیسر ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم (مرحوم) کی علمی و ادبی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کی صدارت کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی نے کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر سرگودھا نے کہا کہ پروفیسر ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم نے اپنی پوری زندگی علم و ادب کی ترویج اور فکرِ اقبال کے فروغ کے لیے وقف کیے رکھی۔ ان کی وفات سے اردو ادب ایک مخلص محقق، محبِ وطن دانشور اور بلند پایہ استاد سے محروم ہو گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مرحوم نے علمی، ادبی اور سماجی میدانوں میں گراں قدر خدمات انجام دیں جو ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ کمشنر نے مزید کہا کہ مرحوم کی دو سو کے قریب تصانیف آنے والی نسلوں کے لیے رہنمائی کا ذریعہ رہیں گی۔ کمشنر نے مرحوم کی فیملی سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور اہل خانہ کو صبرِ جمیل عطا کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں