جرائم کی شرح میں واضع کمی ہوئی

لاہور( بیورو چیف)وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب میں جرائم کی شرح میں تیزی سے کمی آئی ہے اور امن و امان کی مجموعی صورتحال میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آرہی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی مثر حکمت عملی اور بہتر پالیسیوں کی بدولت صوبے میں جرائم کے واقعات کم ہوئے ہیں۔عظمی بخاری نے کہا کہ پنجاب میں جرائم کی شرح میں کمی لانے میں سی سی ڈی اور پنجاب پولیس نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ ان اداروں کی موثر کارکردگی کے باعث صوبے کے کئی اضلاع میں روزانہ پیش آنے والی معمولی جرائم کی وارداتیں بھی نمایاں حد تک کم ہو گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے سی سی ڈی کی عوام میں بڑھتی ہوئی پذیرائی کو مدنظر رکھتے ہوئے اسے پریمیئر ایجنسی بنانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ جرائم کے خلاف مزید مثر کارروائیاں ممکن بنائی جا سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں