مصنوعی مہنگائی اور منافع خوری کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی،ڈپٹی کمشنر ٹوبہ

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں مصنوعی مہنگائی اور ناجائز منافع خوری کے خلاف موثر اقدامات جاری ہیں۔ ڈپٹی کمشنر عمر میلہ کی زیر نگرانی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ضلع بھر میں متحرک فیلڈ مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق یکم رمضان سے اب تک ضلع بھر میں 46ہزار 851انسپیکشنز کی گئیں۔ گراں فروشی اور سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی پر مجموعی طور پر 13لاکھ 49ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ خلاف ورزیوں پر 41دکانیں سیل اور ایک ایف آئی آر درج کی گئی۔تفصیلات کے مطابق تحصیل ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 24 ہزار 822 انسپیکشنز کی گئیں، جہاں 4 لاکھ 500 روپے جرمانہ عائد کیا گیا اور ایک دکان سیل کی گئی۔ گوجرہ میں 9 ہزار 173 انسپیکشنز کے دوران 2 لاکھ 88 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا جبکہ 39 دکانیں سیل کی گئیں۔اسی طرح تحصیل کمالیہ میں 6 ہزار 64 انسپیکشنز کے دوران 2لاکھ 40ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا اور ایک ایف آئی آر درج کی گئی۔ پیرمحل میں 6ہزار 792انسپیکشنز کے دوران 4لاکھ 20ہزار 500روپے جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ ایک دکان سیل کی گئی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عمر میلہ نے کہا کہ مصنوعی مہنگائی اور ناجائز منافع خوری کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی۔ انہوں نے واضح کیا کہ رمضان المبارک میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں