ایران جنگ سے مشرق وسطیٰ میں سیاحتی سرگرمیاں متاثر،یومیہ6سوملین ڈالر کا نقصان

اسلام آباد (بیوروچیف) ایران جنگ سے مشرق وسطی میں سیاحتی سرگرمیاں متاثر ہونے لگی،یومیہ چھ سو ملین ڈالر کا نقصان ہورہا ہے، ورلڈ ٹریول اینڈ ٹورزم کونسل کی رپورٹ سامنے آگئی ۔رپورٹ کیمطابق نقصان کی بڑی وجہ فضائی سفرمیں شدید رکاوٹ کے باعث بین الاقوا می سیاحوں کی آمد ورفت میں کمی کا ہونا ہے، ڈبلیو ٹی ٹی سی نیجنگ سے قبل پیشگوئی کی تھی 2026میں مشرقِ وسطی میں بین الاقوامی سیاحوں کے اخراجات تقریبا دوسو سات ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گے۔ رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ سفر اورسیاحت سب سے زیادہ مستحکم شعبوں میں سے ایک ہے اور تاریخ بتاتی ہے کہ یہ شعبہ جلدبحال ہوسکتا ہے خاص طورپرجب حکومتیں مسافروں کو ہوٹل سہولت یا وطن واپسی میں مدد فراہم کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں