وزارت مذہبی امور کی PWD ملازمین کو لینے سے معذرت

اسلام آباد(بیورو چیف)وزارت مذہبی امور نے پی ڈبلیو ڈی کے ملازمین کو ادارے میں ضم کرنے سے معذرت کرلی۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ہاؤسنگ کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر ناصر بٹ کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں وفاقی وزیر ہاؤسنگ میاں ریاض پیرزادہ اور سیکرٹری ہاؤسنگ سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں پی ڈبلیو ڈی کے ملازمین کو مختلف اداروں میں ضم کرنے کے معاملے پر تفصیلی بحث کی گئی۔اجلاس کے دوران وزارت مذہبی امور کے حکام نے پی ڈبلیو ڈی ملازمین کو اپنے ادارے میں ضم کرنے سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان ملازمین کو اپنے ادارے میں شامل نہیں کر سکتے۔اس پر وفاقی وزیر ہاؤسنگ میاں ریاض پیرزادہ نے وزارت مذہبی امور کے حکام کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ وزارت مذہبی امور وزیراعظم کے احکامات کے خلاف نہیں جا سکتے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت مذہبی امور اپنے لوگوں کو فری حج کرواتی ہے اور دوسرے ملازمین کو لینے سے انکار کر رہی ہے۔ چیئرمین کمیٹی سینیٹر ناصر بٹ نے بھی اس معاملے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اگر وزارت مذہبی امور نے پی ڈبلیو ڈی ملازمین کو نہ لیا تو ان کے ملازمین کا فری حج بند کروایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں