نرسنگ کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد(بیوروچیف)ترجمان وزارت صحت نے کہاہے کہ نرسنگ کا شعبہ بڑی اہمیت کا حامل ہے ، اس شعبے کو جدید خطوط پر استوار کیا جارہا ہے جبکہ پاکستان نرسنگ اینڈ مڈوائفری کونسل کے دوسرے اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے ۔ ترجمان وزارت صحت کے مطابق اجلاس کے دوران صدر اور نائب صدر کے انتخاب کا عمل کامیابی سے مکمل کیا گیاجو کونسل کے انتظامی ڈھانچے کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے اسی طرح نیشنل یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنس میں گریجویٹ بیچلر آف سائنس ان نرسنگ (جی بی ایس این) پروگرام کیلئے پانچ اضافی نشستوں کی متفقہ منظوری دی ہے ، یہ نشستیں پاکستان کی مسلح افواج کے شہدا کے اہل خانہ کیلئے مختص کی گئی ہیں، یہ فیصلہ قومی ہیروز کے خاندانوں کی معاونت میں بڑا کلیدی کردار ادا کرے گا۔ترجمان نے کہا کہ نرسنگ کا شعبہ بڑی اہمیت کا حامل ہے ، اس شعبے کو جدید خطوط پر استوار کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نرسنگ کونسل کو انٹر نیشنل معیار کے مطابق بنانے کیلئے پر عزم ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں