جڑانوالہ THQہسپتال کے گیٹ کے سامنے ناکہ پر انسپکٹر وارڈن نے شہریوں سے نذرانے وصول کرنا شروع کردئیے

جڑانوالہ (نامہ نگار) جڑانوالہ ٹی ایچ کیو ہسپتال گیٹ کے سامنے ناکہ پر سب انسپکٹر وارڈ ن عرفان چالان کرکے مبینہ طور پر شہریوں کے قومی شناختی کارڈ موبائل فونز و دیگر سامان تحویل میں رکھ کر مبینہ نذرانہ کے عوض کے بعد واپس کرنے لگا،عوامی سماجی حلقوں کاوزیر اعلیٰ پنجاب، کمشنر ، ڈپٹی کمشنر فیصل آباد اور اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ سے ٹی ایچ کیو ہسپتال کے سامنے ناکے کو بھی ختم کرنے کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ کے واحد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں روزانہ سینکڑوں مریض مرد/خواتین اور بچے علاج معالجہ کیلئے دور دراز علاقوں سے موٹر سائیکلوں اور موٹر سائیکل رکشوں پر آتے ہیں جبکہ ٹی ایچ کیو ہسپتال کیساتھ گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول اور سامنے تھانہ سٹی واقع ہے جبکہ ٹی ایچ کیو ہسپتال سے چند گز کے فاصلے پر جوڈیشل کمپلیکس بھی قائم ہے اور اسلام پورہ کے علاقوں عثمانیہ پارک،شیرازی پارک،غوثیہ پارک،محلہ انوار آباد،چونگی نمبر 8, ننکانہ موڑ کی جانب موٹر سائیکلوں اور رکشہ گاڑیوں پر سفر کرکے روزانہ ہزاروں افراد آتے اور جاتے ہیں مگر سکول اور عدالتوں کے اوقات میں ٹریفک کے بہا کو کنٹرول کرنے کی بجائے ڈیوٹی پر موجود وارڈنز اکثر غائب دکھائی دیتے ہیں یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ٹی ایچ کیو ہسپتال کے سامنے 4 بجے سے لیکر شام تک وارڈنز ناکہ لگا کر ہسپتال آنیوالے مریضوں کے ورثا کو روک کر چالان کرتے دکھائی دیتے ہیں یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ سب انسپکٹر عرفان دوران ڈیوٹی شہریوں کے چالان کرنے پر انکے شناختی کارڈز، موبائل فونز اور دیگر قیمتی دستاویزات مبینہ طور پر اپنی تحویل میں لیکر بعدازاں مبینہ نذرانہ کے عوض واپس کرتا ہے جبکہ ایمرجنسی کی صورت میں مریضوں کو ہسپتال لیکر آنیوالے ورثا کیساتھ مبینہ طور پر ہتک آمیز رویہ اختیار کرتا ہے مذکورہ سب انسپکٹر کے مبینہ ہتک آمیز سلوک پر شہریوں کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے تمام اداروں کے سربراہان کو ہدایات جاری کیں ہیں کہ انکے ساتھ احسن سلوک سے پیش آئیں مگر مذکورہ سب انسپکٹر مبینہ طور پر وردی کے نشہ میں پنجاب حکومت کے احکاماتِ کو ماننے سے صاف انکاری دکھائی دیتا ہے شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف,کمشنر اور ڈپٹی کمشنر فیصل آباد،اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ رنگزیب گورائیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹی ایچ کیو ہسپتال کے گیٹ کے سامنے اذیت کا باعث بننے والے ناکہ کو فی الفور ختم کرکے شہریوں کو ریلیف فراہم کیا جائے اور شہریوں کیساتھ مبینہ ہتک آمیز سلوک پر مذکورہ سب انسپکٹر کا جڑانوالہ سے فیصل آباد تبادلہ کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں