غزہ میں ریت کا طوفان ،تباہ حال فلسطینی مشکلات کا شکار

غزہ (مانیٹرنگ ڈیسک)غزہ میں ریت کے طوفان سے اسرائیلی جنگ سے تباہ حال فلسطینیو ں کی مشکلات بڑھ گئیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق طوفان کے ساتھ تیز ہوائوں اور گرد و غبار نے غزہ کو لپیٹ میں لے لیا، طوفانی ہوائوں سے بے گھر فلسطینیوں کے خیمے اکھڑ گئے۔غزہ کے باسیوں کو سانس کی بیماریوں اور دیگر مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، غزہ میں فلسطینی پہلے ہی طبی سہولیات کی کمی اور خراب رہائشی حالات کا شکار ہیں۔ دوسری طرف اسرائیل میں شدید گرد و غبار کا طوفان سے ہوا کی رفتار 62میل فی گھنٹہ تک پہنچ گئی۔ شدید دھند اور ریت کے طوفان نے اسرائیل کے بیشتر حصے لپیٹ میں لے لیے، جنوبی علاقوں میں بجلی معطل ہوگئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں