گوجرہ (نامہ نگار)پٹرولنگ پولیس نے کارروائی کر تے ہو ئے ایک شخص کو قابو کرکے ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا۔پٹرولنگ پولیس چک نمبر284ج ب کے انچارج سب انسپکٹرثاقب رسول نے ماتحت اہلکاران کے ہمراہ دوران چیکنگ بس میں سوارشاہد امین سکنہ چک نمبرTDA/368کو قابو کر کے اس کے قبضہ سے گن رپیٹر 12بور بمعہ کارتوس برآمد کر لی ۔پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیاہے۔




