انڈسٹری میں آنے کیلئے زیادہ جدوجہد نہیں کرنی پڑی

کراچی (شوبز نیوز) شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ امر خان کا کہنا ہے کہ انڈسٹری میں آنے کے لیے زیادہ جدوجہد نہیں کرنا پڑی۔نجی ٹی وی کے پروگرام شانِ سحور میں اداکارہ امر خان نے والدہ فریحہ جبیں نے شرکت کی اور اس دوران مختلف موضوعات پر اظہار خیال کیا۔امر خان نے کہا کہ ایک جنریشن نے انتھک قربانیاں دیں، والدہ نے اداکاری کرتے ہوئے بھی میرا خیال رکھا، میں بہترین فلم اسکول میں پڑھنے گئی، اپنی ڈگری مکمل کی، اس دوران اپنا پورٹ فولیو بنایا۔انہوں نے کہا کہ مجھے اتنی جدوجہد نہیں کرنی پڑی صرف یہ ہے کہ میں اپنے کام کو لے کر بہت سلیکٹو ہوں، اگر مجھے چھ ماہ تک کوئی اسکرپٹ پسند نہیں آتا تو کام نہیں کرتی اور بہت سے پیسوں کو جانے دیتی ہوں۔اداکارہ نے کہا کہ والدہ نے بہت سا کام کیا اور بہت محنت کی لیکن میرے پاس وقت ہے تو میں اچھے اسکرپٹ کا انتخاب کرتی ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں