پاپ سنگر حسن جہانگیر پینٹر سے گلوکار کیسے بنے؟

کراچی (شوبز نیوز) عالمی شہرت یافتہ پاپ سنگر حسن جہانگیر کا پینٹنگ سے گلوکاری تک کا سفر کیسے ہوا، یہ بات خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔شان رمضان میں انہوں نے اپنے بچپن اور جوانی کے قصے سنائے کہ کس طرح جدوجہد، شوق اور لگن کی وجہ سے وہ اس مقام تک پہنچے۔انہوں نے بتایا کہ مجھے اسکول ٹائم سے ہی پینٹنگ بنانے کا شوق تھا گھر کی دیواروں اور دروازوں پر کوئلے اور چاک کی مدد سے مختلف تصاویر بنایا کرتا تھا۔ بعد ازاں میں نے باقاعدہ سیکھ کر اسے ذریعہ آمدنی بھی بنایا۔ان کا کہنا تھا کہ پینٹنگ کے دوران میں گنگنایا بھی کرتا تھا اسی شوق کو پورا کرنے کیلیے میں شام کے وقت ایک میوزک اکیڈمی بھی جایا کرتا تھا جہاں چھوٹے موٹے کام کیا کرتا تھا، وہاں کے فنکار مجھے اپنے ساتھ پروگراموں میں لے جایا کرتے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں