عالم اسلام اتحاد سے صہیونی قوتوں کو شکست دیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) چیئرمین مرکزی علماء کونسل و جنرل سیکرٹری انٹرنیشنل ختم نبوت موو منٹ پاکستان صاحبزادہ مولانا زاہد محمود قاسمی نے عظیم الشان اجتماع سے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری اپنی قانونی اور اخلاقی ذمہ داریوں کو پورا کرتے ہوئے القدس میں مذہبی مقدسات کی حرمت کی پامالی کے اس سنگین اور مسلسل سلسلے کو فوری طور پر رکوانے کیلئے اپنا موثر کردار ادا کریں۔ امریکہ اور اسرائیل کی ایران سے جنگ اور اسلامی ممالک میں خلفشار صیہونی قوتوں کی سوچی سمجھی منصوبہ بندی ہے۔اقوام متحدہ اسرائیل کی جارحیت کو روکے۔ القدس کی آزادی قریب ہے۔فتح آزادی کے متلاشیوں اور مظلوموں کی دسترس میں ہے۔عالم اسلام اپنے اندر اتحاد پیدا کرکے القدس کی آزادی کو یقینی بنائے۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل مسجد اقصیٰ میں عبادت کی اجازت کو یقینی بنائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں