کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈر حسین طلعت انجری کا شکار

لاہور (سپورٹس نیوز) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈر حسین طلعت انجری کا شکار ہوگئے۔پی سی بی کا کہنا ہے کہ حسین طلعت کا بایاں کندھا ڈس لوکیٹ ہوگیا، بنگلا دیش کیخلاف دوسرے ون ڈے میں فیلڈنگ کرتے ہوئے حسین طلعت کا کندھا انجرڈ ہوا تھا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ انجری کے بعد حسین طلعت کو گرائونڈ میں طبی امداد دینے کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا تھا، آل رانڈر حسین طلعت کی کرکٹ میں واپسی 12 سے 14 ہفتے لگ سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں