شفقت چیمہ نے سیٹ پر سانپ کھا لیا تھا، صاحبہ

لاہور (شوبز نیوز) فلم اسٹار صاحبہ نے انکشاف کیا ہے کہ سینئر اداکار شفقت چیمہ نے سیٹ پر سانپ کھا لیا تھا۔اداکارہ صاحبہ نے حال ہی میں نجی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن میں شرکت کی اور اس دوران میزبان کی جانب سے پوچھے گئے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔انہوں نے کہا کہ شفقت چیمہ کو اداکاری کا جنون تھا، شوٹنگ کے دوران انہوں نے سانپ کو بائٹ کرلیا تھا جس کے بعد انہیں اسپتال لے جانا پڑا تھا۔صاحبہ کا کہنا تھا کہ ان کی ایک خصوصیت یہ بھی تھی کہ ہیرو مار دیتا تھا تو وہ اٹھ کر بیٹھ جاتے تھے۔ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ ابھی کی دور کی اداکاراں میں سجل علی، ہانیہ عامر اور عائزہ خان بہت پسند ہیں۔انہوں نے کہا کہ پرانی اداکاراں میں میری والدہ نشو بیگم، بابرہ شریف، انجمن پسند ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں