سی سی ڈی اور ملزمان میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران1ہلاک،2فرار

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) ٹوبہ ٹیک سنگھ میں سی سی ڈی اور ملزمان کے درمیان مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دو ملزمان فرار ہو گئے۔پولیس کے مطابق 15 مارچ کو صبح تقریبا تین بج کر پندرہ منٹ پر چک 724 گ ب کے قریب سی سی ڈی ٹیم اور ملزمان کے درمیان مقابلہ ہوا۔حکام کا کہنا ہے کہ تین ملزمان نے سی سی ڈی ٹیم کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی گولی لگنے سے ہلاک ہو گیا جبکہ دو ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت امانت علی عرف مانتی ولد اسلم کے نام سے ہوئی ہے جو بدنام زمانہ منشیات فروش، ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث اور سابقہ ریکارڈ یافتہ تھا۔۔پولیس نے ملزم کے قبضے سے 9 ایم ایم پستول بھی برآمد کر لیا ہے جبکہ فرار ملزمان کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں