مسلم لیگ ن عوامی فلاح و بہبود کے ایجنڈے پر کاربند ہے

کمالیہ(نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ ن خواتین ونگ کی ضلعی صدر کمالیہ اور سابق ایم پی اے نازیہ راحیل نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی پالیسی ملک کو معاشی استحکام، عوامی ریلیف اور جمہوری تسلسل فراہم کرنے پر مرکوز ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ عوامی خدمت، ترقیاتی منصوبوں اور ملکی معیشت کی مضبوطی کو اپنی ترجیح بنایا ہے مسلم لیگ ن کی قیادت ملک کو درپیش چیلنجز سے نکالنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے اور پارٹی عوامی فلاح و بہبود کے ایجنڈے پر کاربند ہے ۔ خواتین کو بااختیار بنانا اور انہیں معاشی و سماجی میدان میں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنا مسلم لیگ ن کی پالیسی کا اہم حصہ ہے ۔مسلم لیگ ن نے اپنے گزشتہ ادوارِ حکومت میں ملک بھر میں ترقیاتی منصوبے مکمل کیے اور عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کیں۔ موجودہ قیادت بھی اسی وژن کے تحت ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے کوشاں ہے ۔نازیہ راحیل نے پارٹی کارکنان پر زور دیا کہ وہ اتحاد اور نظم و ضبط کے ساتھ پارٹی پیغام گھر گھر پہنچائیں اور عوام کے مسائل کے حل کے لیے بھرپور کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن عوام کی امیدوں کا مرکز ہے اور ان شا اللہ پارٹی ملک کو ترقی و خوشحالی کی منزل تک لے کر جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں