مسلمانوں کے زور کا بنیادی سبب تفرقہ بازی اسلامی تعلیمات سے دوری ہے،ریاض کھرل

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پیغامِ ربانی اسوہِ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وہ درس انقلاب ہے جس نے قبیلوں میں بٹے لوگوں کو متحد کر دیا رہتی دنیا تک معلم و مبلغ بن کر انسانیت کی رہنمائی کرتا رہے گا تعلیمات امن و محبت کا مظہر عمل پیرا ہونا قربِ الہی کا بہترین ذریعہ ہیں ان خیالات کا اظہار ملک کے ممتاز عالم دین علامہ محمد ریاض کھرل نے جے یو پی کے زیرِ اہتمام جامع مسجد دربار قادریہ پر منعقدہ سالانہ رجوع الی القرآن کانفرنس سے دوران خطاب کیا انہوں نے کہا کہ وقت کی پکار رجوع الی اللہ ہے تعلیمات قرآن کی ترویج و اشاعت کے لیے علما آگے بڑھیں قریہ قریہ نورِ قرآن کی شمع فروزاں کریں اس موقع پر صاحبزادہ عون محمد شاہ علامہ عزیز الحسن اعوان پیر محمد صدیق الرحمن احمد خالقی علامہ رضا امین سیفی و دیگر مقررین نے کہا کہ مسلمانوں کے زوال کا بنیادی سبب تفرقہ بازی اختلافات اسلامی تعلیمات سے دوری اسوہ نبویۖ سے انحراف اور باہمی جنگ و جدل ہے اگر امہ متحد و بیدار ہو جائے تو پھر عظمتِ رفتہ پا سکتی ہے دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں نزول قرآن کی شب مملکت خداداد پاکستان وجود میں آئی تا قیامت قائم رہے گی پاکستان کی بقا ہم سب کی بقا ہے تعلیماتِ قرآن و سنت کو فروغ دینے کا حکومت سے سنجیدہ موثر اقدامات کا مطالبہ کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں