ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کی بھارتی اداکار سنجے دت سے ملاقات

دبئی (شوبز نیوز) پاکستانی سوشل میڈیا انفلوئنسر اور ٹک ٹاکر کاشف ضمیر ایک بار پھر خبروں میں آگئے ہیں۔ اس بار انہوں نے دبئی میں بالی ووڈ کے معروف اداکار سنجے دت سے ملاقات کی اور انہیں قیمتی تحائف پیش کیے، جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔کاشف ضمیر اپنے پرتعیش طرزِ زندگی، مہنگے تحائف دینے اور مختلف تنازعات کے باعث اکثر خبروں میں رہتے ہیں۔ اس سے قبل وہ اس وقت بھی موضوعِ بحث بنے تھے جب ان کی ملاقات ترک ڈرامہ ارطغرل غازی کے معروف اداکار انگین آلتان دوزیاتان سے ہوئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں