یوسف رضا گیلانی سے جاوید علی کی ملاقات

اسلام آباد(بیورو چیف)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے چیئرمین سینیٹ ہاؤس میں رکنِ قومی اسمبلی سید جاوید علی شاہ اور رکنِ قومی اسمبلی مہرین رزاق بھٹو نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران سندھ کی مجموعی سیاسی صورتحال، عوامی مسائل اور ترقیاتی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کی تنظیمی سرگرمیوں، عوامی رابطہ مہم اور پارٹی کومزید فعال بنانے کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔ رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پارٹی قیادت اور منتخب نمائندے عوامی مسائل کے حل اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے مشترکہ طور پر کردار ادا کرتے رہیں گے۔چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ عوامی خدمت،جمہوریت کے استحکام اور وفاق کی مضبوطی کے لیے جدوجہد کرتی رہی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عوام کی فلاح و بہبود اور ملک کی ترقی کے لیے تمام منتخب نمائندے اپنی کوششیں مزید تیز کریں گے۔ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں