امریکہ ،اسرائیل کو ایران کیساتھ جنگ میں شکست ہوگی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سابق رکن قومی اسمبلی اورمسلم لیگ ن ٹریڈرزونگ کے مرکزی صدر میاں عبدالمنان نے کہاہے کہ امریکہ اسرائیل کو ایران کے ساتھ جنگ میں شکست ہوگی۔ ایران کو گرنے نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جنگ بندی کے بعد بھی اسرائیل نے غزہ پر کئی بارحملہ کیا اس وقت غزہ میں ضروریاتِ زندگی کی قلت ہے۔اسلامی ممالک کوغزہ کے عوام کے لیے ضروریات زندگی اورایران کے خلاف جاری جنگ میں کردارادا کرناچاہئے 1967 کے بعد پہلی مرتبہ مسجدِ اقصی کو بند ہوئے 14 دن سے زیادہ ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے شہید رہبر کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں، ہم نئے رہبر کے ساتھ ہیں اور ایران کے شہید سپریم لیڈر، میناب اور غزہ کے بچوں کا خون رنگ لائے گا۔ان کاکہناتھاکہ پاکستانی مارچ فار غزہ خیبر سے کراچی تک ہونا چاہیے ضرورت ہے کہ مارچ 2 ہفتے تک جاری رہے جو 200اضلاع پر مشتمل ہو۔ انہوں نے کہا کہ منعقد ہونے والا مارچ فلسطین کی آزادی اور مسجدِ اقصی کے لیے لازمی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں