تھانہ بچیانہ کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلہ،ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہونیوالے2ڈاکو دوبارہ گرفتار

جڑانوالہ(نامہ نگار) تھانہ بچیانہ کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہونیوالے69 مقدمات ریکارڈ یافتہ 2ڈاکوئوں کو پولیس نے دوبارہ حراست میں لے لیا،حملہ اور ساتھی فرار ہو گئے،تفصیلات کے مطابق تھانہ بچیانہ پولیس کا سب انسپکٹر سردار مقدمہ نمبر 19/26بجرم 392 میں زیر حراست ڈاکوئوں آفتاب ولد فرحت اللہ،سلیم عرف سلیمی ولد اصغر ساکن 582 گ ب کو سرکاری گاڑی میں ریکوری کے بعد واپس لیکر آ رہا تھا کہ چک نمبر658/9 کے قریب 2موٹر سائیکلوں پر سوار 4کس نامعلوم افراد نے پولیس پارٹی پر سیدھی جان لیوا فائرنگ کرکے زہر حراست ڈاکوں کو چھڑوا لیا اور پل جگاتن کی جانب فرار ہو گئے مبینہ پولیس مقابلہ کی اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ بچیانہ سہیل نے مزید نفری کے ہمراہ ملزمان کا تعاقب کیا اور بیری موڑ کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہونیوالے دونوں ریکارڈ یافتہ ڈاکوئوں کو دوبارہ حراست میں لے لیا گیا جن کو طبی امداد کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا پولیس کے مطابق زخمی حالت میں دوبارہ پکڑے جانیوالے دونوں ڈاکو ڈکیتی راہزنی جیسے 69مقدمات میں ملوث وریکارڈ یافتہ ہیں جن میں آفتاب ولد فرحت اللہ کے خلاف 33مقدمات اور سلیم عرف سلیمی کیخلاف 36مقدمات درج رجسٹرڈ ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی حالت میں دوبارہ پکڑے جانیوالے دونوں ڈاکوئوں کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں پولیس نے مزید کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں