ٹھیکیدار محمد ناصر انتقال کر گئے

ماموں کانجن (نامہ نگار ) سماجی شخصیت عبدا لجبار عرف جگر، محمد عبدلستار محمد جاوید اور رانا محمد طارق بیلجم والے کے ان کے بھائی محمد یاسر کے والد محترم راشد ارباز قصوری کے ماموں جان محمد ناصر ٹھیکیدار جوکہ رضائے الٰہی سے انتقال کرگئے تھے۔ مرحوم کے ایصالِ ثواب کی نیت سے ان کی رہائش گاہ پر افطاری کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر اہلِ علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی گئی۔ افطاری کے بعد اجتماعی دعا کی گئی جس میں مرحوم محمد ناصر ٹھیکیدار کے درجات کی بلندی اور اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں