بیوی کو تشدد کا نشانہ بنانے پر شوہر کے خلاف مقدمہ

گوجرہ(نامہ نگار)بیوی کوساتھیوں کی مدد سے تشددکا نشانہ بنانے والا شوہر قانون کی زد میں آگیا۔چک نمبر300ج ب کی سعدیہ بی بی نے تھانہ صدر میں مقدمہ درج کر اتے ہو ئے موقف اختیارکیاہے کہ اس کے خاوند محمد الیاس نے دو ساتھیوں کے ہمراہ اس کو تشدد کا نشانہ بناکر شدید زخمی کردیاشورواویلہ سن کر بعض افرادنے مداخلت کر کے اس کی جان چھڑائی ۔پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں