افغانستان میں کارروائیاں، دہشتگردوں کے ٹھکانے تک محدور ہیں

اسلام آباد(بیوروچیف) وزارت اطلاعات کا کہناہے کہ افغان طالبان حکومت کے ڈپٹی ترجمان کابیان اپنی ہولناک کارروائیوںکو چھپا نے کی ناکام کوشش ہے ۔ وزارت اطلاعات کے مطابق افغان طالبان حکومت نے جان بوجھ کر ضلع باجوڑ میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا، حملے میں 4بے گناہ شہری شہید اور 5سالہ بچہ شدید زخمی ہوا۔وزارت اطلاعات کا کہنا ہے کہ مسلح افواج کی افغانستان میں کارروائیاں صرف دہشت گردوں کے ٹھکانوں تک محدود ہیں۔وزارت اطلاعات کے مطابق پاکستان افغان طالبان حکومت کی اے آئی سے تیارتصاویراور ویڈیوز پر انحصارنہیں کرتا، طالبان حکومت کے سرکاری چینلز کا جھوٹ انہیں اندرونی اور عالمی سطح پر بے نقاب کر رہا ہے۔یاد رہے کہ باجوڑ میں سرحد پار سے افغان طالبان کے پاکستان پر حملے میں 4 شہری شہید ہوگئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں