والدین کی خدمت میں ہمارے لیے دین ودنیا کی کامیابی ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)والدین کا چہرہ محبت سے دیکھنا عبادت میں شمار ہوتا ہے اور حج مقبول کا ثواب ملتا ہے۔اسلام میں والدین کی نافرمانی کو شرک کے بعد سب سے بڑا گناہ قرار دیا ہے۔ والدین کی خدمت میں ہمارے لیے دین ودنیا کی کامیابی،سعادت اور فلاح ونجات ہے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان سنی تحریک کے ڈ ویژ نل صدروممبر ضلعی امن کمیٹی پروفیسر پیر میاں محمد آصف رضاقادری نے چوہدری مزمل حسین (سابق ممبر ایگزیکٹو کمیٹی اپٹپما) کی والدہ ماجدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کے موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام دین فطرت اور مکمل ضابطہ حیات ہے۔ والدین سے محبت کسی ایک دن کی محتاج نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں