جدید ذبح خانہ اور ہول سیل میٹ مارکیٹ قائم کرنیکا منصوبہ

اسلام آباد(بیورو چیف)حکومت نے اسلام آباد کے شہریوں کو محفوظ، حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق اور ریگولیٹڈ گوشت کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے 3 ارب روپے کی لاگت سے جدید ذبح خانہ اور ہول سیل میٹ مارکیٹ قائم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔سرکاری دستاویزات کے مطابق اسلام آباد میں جدید ترین ذبح خانہ اور ہول سیل میٹ مارکیٹ کا قیام نامی یہ منصوبہ جدید گوشت پروسیسنگ سہولیات قائم کرکے لائیو سٹاک سیکٹر کو بہتر بنانے، مناسب اور ویٹرنری ریگولیٹڈ ذبیح کے طریقوں کو یقینی بنانے اور گوشت کو ذخیرہ کرنے اور ٹرانسپورٹ کے دوران تازہ رکھنے کیلئے کولڈ چین سسٹم تیار کرنے کا مقصد رکھتا ہے،یہ منصوبہ پروسیسڈ اور زیادہ قیمت والے گوشت کی مصنوعات کی پیداوار کو بھی فروغ دینے کا ارادہ رکھتا ہے جس سے سیکٹر زیادہ موثر اور مقابلہ کرنے کے قابل بن جائے گا۔دستاویز کے مطابق یہ اقدام نیشنل ایگریکلچر انوویشن اینڈ گروتھ پروگرام کے ساتھ ہم آہنگ ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں