کاروبارکیلئے امن وامان کی کلیدی اہمیت ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) صرف تین ماہ کی مختصر مدت میں جر ا ئم میں72فیصدکی ریکارڈکمی حکومت اورمقامی انتظامیہ کی بہترین کارکر د گی کا واضح ثبوت ہے۔ یہ بات فیصل آباد چیمبر آ ف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر فاروق یوسف شیخ نے تاجرو ں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہو ئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ صنعتی، تجارتی اور کاروباری سرگرمیوں کیلئے امن وامان کو بنیادی اور کلیدی اہمیت حاصل ہے ۔ انتظامیہ نے اس سلسلہ میں وزیر اعلیٰ محترمہ مریم نواز کی وژن کے مطابق انتھک جدوجہد کی جس کی وجہ سے ہر قسم کے جرائم میں غیر معمولی کمی دیکھی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ امن وامان کی صورتحال بہتر ہونے کی وجہ سے صنعتی اور کاروباری سرگرمیاں بڑھ گئی ہیں جس سے بڑی تعداد میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں