FBRنے گوشت کی برآمد کیلئے نئی قیمتیں مقرر کر دیں

لاہور (بیورو چیف)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمز ویلیو ایشن لاہور نے تمام ممالک کو گوشت کی برآمد پر کسٹمز ویلیوز پر نظرثانی کردی ہے، اس سلسلے میں ڈائریکٹوریٹ نے ایک رولنگ جاری کی ہے۔جس کے مطابق ڈائریکٹوریٹ نے چِلڈ/فروزن بڑے گوشت بشمول گائے، بچھڑے، بیل اور بھینس، چھوٹے گوشت بشمول بکرا، دنبہ اور اونٹ کے ٹھنڈے کیے گئے یا منجمد سالم گوشت کی برآمدی کسٹمز ویلیوز پر نظرثانی کی ہے۔برآمدی قیمتوں کا تعین امریکی ڈالر فی کلوگرام کی بنیاد پر کیا گیا جو کہ 4.20 ڈالر سے 5.80ڈالر فی کلوگرام (ایکسپورٹ ایف او بی ویلیو) کے درمیان مقرر کی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں