مسلم ممالک میں تصادم روکنے کیلئے پاک سعودی کوششیں (اداریہ)

پاکستان اور سعودی عرب جاری علاقائی کشیدگی کو پرامن طریقے سے حل کرنے اور اسے مسلم ممالک کے درمیان تصادم میں تبدیل ہونے سے روکنے کیلئے مشترکہ کوششیں کر رہے ہیں۔ جمعرات کو وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کا مختصر مگر اہم دورہ کیا وزیراعظم کے ہمراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر’ نائب وزیراعظم وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی تھے جنہوں نے مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی اور بات چیت کی دونوں فریق اس بات پر متفق ہوئے کہ خطے کی موجودہ صورتحال فوری سفارتی کوششوں کی متقاضی ہے تاکہ کشیدگی میں اضافہ روکا جا سکے اور تنازعات کو محاذ آرائی کے بجائے مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے دونوں جانب سے اس مستقل پالیسی کا اعادہ بھی کیا گیا کہ مسلم دنیا کے اندر تنازعات سے گریز کیا جانا چاہیے کہ صورتحال مسلم ممالک کے درمیان وسیع تصادم میں تبدیل نہ ہو مذاکرات کے دوران پاکستانی وفد نے سعودی عرب کے ساتھ مضبوط یکجہتی کا اظہار کیا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان ہمیشہ مملکت کی خودمختاری’ سلامتی اور علاقائی سالمیت کے ساتھ کھڑا ہے،، اس وقت مسلم ممالک میں تصادم روکنے کی کوششیں وقت کا تقاضا اور قیام امن کیلئے ناگزیر ہیں وزیراعظم پاکستان اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی ملاقات پر اس حوالے سے تبادلہ خیال بہت اہم ہے دونوں جانب سے کہا گیا کہ تنازعات کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے دونوں جانب سے اس مستقل پالیسی کا اعادہ بھی کیا گیا کہ مسلم دنیا کے اندر تنازعات سے گریز کیا جانا چاہیے بڑھتی ہوئی علاقائی کشیدگی کے اس دور میں دشمنی کم کرنا مزید کشیدگی کو روکنا اور مسلم دنیا میں اتحاد کو فروغ دینا نہایت ضروری ہے ایران جنگ سے مشرق وسطیٰ کی سیاست ایک ایسے موڑ پر آ گئی ہے جہاں طاقت’ سفارت کاری’ عالمی مفادات آپس میں ٹکرا کر پاش پاش ہو رہے ہیں اس خونیں جنگ نے پوری دنیا کی سیاسی بساط کو ہلا کر رکھ دیا ہے مشرق وسطیٰ کی سیاست ایک نیا رخ اختیار کر رہی ہے اب ہتھیاروں کی بجائے سفارت کاری کو آزمایا جا رہا ہے پاکستان ترکیہ’ چین’ روس’ سعودی عرب جنگ بندی کی کوششوں میں اپنا سفارتی کردار ادا کر رہے ہیں اس وقت سعودی عرب اور پاکستان کا خطے میں امن قائم کرنے کی کوششوں میں سب سے نمایاں کردار ہے پاکستان بیک وقت واشنگٹن’ تہران اور مشرق وسطیٰ کے جنگ سے متاثرہ تمام ممالک سے اچھے برادرانہ سفارتی وتجارتی تعلقات رکھتا ہے نازک ترین حالات میں وزیراعظم شہباز شریف’ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر’ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا دورہ سعودی عرب اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے خصوصی ملاقات امن کوششوں میں اہمیت اختیار کرتی جا رہی ہے توقع رکھتی جا سکتی ہے کہ آئندہ دنوں میں طاقت نہیں سفارت کاری کامیاب ہو گی، انشاء اﷲ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں