عید قریب آتے ہی نوسرباز سرگرم،نشہ آور چیز کھلا کر 3پردیسیوں کو لوٹ لیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) عیدالفطر قریب آتے ہی نوسربازوں کے گروہ سرگرم’ نشہ آور اشیاء کھلا کر تین پردیسیوں کو لوٹ لیا’ متاثرہ افراد کو نیم بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال پہنچا دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ نوسربازوں نے سٹی ٹرمینل پر پیرمحل کے 45سالہ علی احمد’ اسٹیشن چوک کے قریب 35سالہ نامعلوم اور لاری اڈا کے نواح میں 27سالہ نامعلوم شخص کو نوسربازوں نے نشہ آور اشیاء کھلائی اور ان کی حالت غیر ہونے پر انکی جیبوں کا صفایا کرتے ہوئے موبائل فونز بھی لے اُڑے۔ بعدازاں راہگیروں کی اطلاع پر ریسکیو1122 کی ٹیموں نے متاثرہ افراد کو نیم بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال پہنچایا، جہاں ڈاکٹرز ان کی جانیں بچانے کیلئے کوشاں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں