مشتعل افراد نے بیو پاری سے17لاکھ چھین کر اغوا کرلیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) نشاط آباد کے علاقہ دھنولہ میں مشتعل افراد نے بیوپاری سے 17لاکھ چھین کر اغواء کر لیا’ پولیس نے مغوی کے بھائی کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ملزمان افضال وغیرہ کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق 25 ج ب ستوئی کے رہائشی رزاق ولد محمد علی نے نشاط آباد پولیس کو درخواست گزارتے ہوئے بتایا کہ اس کے بھائی عظمت کو ملزم افضال نے کال کر کے مویشی فروخت کرنے کا کہا تو عظمت نے اسکو کال کر کے کہا کہ وہ 17لاکھ روپے لیکر افضال کی حویلی دھنولہ جا رہا ہے۔ بعدازاں اس کے بھائی عظمت کا فون بند ہو گیا اور اس سے کوئی رابطہ نہ ہوا تو وہ دھنولہ گیا تو معلوم ہوا کہ ملزم افضال وغیرہ نے اس کے بھائی عظمت سے 17لاکھ کی رقم چھین کر بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا اور کار میں ڈال کر نامعلوم مقام پر لے گئے اور اس کے بھائی کا کوئی سراغ نہ مل سکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں