ڈکیتی،چوری کی مزید49وارداتوں میں لاکھوں کا نقصان

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ملک کے تیسرے بڑے شہر فیصل آباد میں وارداتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا’ آج پھر مزید49وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اورچوروں کے گروہ لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ کر لے گئے، متعدد شہریوں کی موٹر سائیکلیں چور لے اڑے جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر 2خواتین کو بے آبرو’ 2کو اغواء کر لیا’ پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق جڑانوالہ کے علاقہ اسد ٹائون کی رہائشی (ش) کا کہنا ہے کہ اوباش ملزم فہد اور سمندری کے علاقہ477گ ب کے رہائشی عاشق کی اہلیہ(الف) کو ملزم راشد نے بے آبرو کر دیا’ پیپلز کالونی کے علاقہ ریلوے کالونی کے رہائشی طارق کی ساس (ن) کو ملزم زین اور ڈجکوٹ کے علاقہ 261ر۔ب کے مظہر عباس کی ہمشیرہ (ن) کو ملزمان وقاص نے بھلا پھسلا کر اغوا کر لیا’ پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جامعہ چشتیہ چوک میں سلطان سے 52ہزار وفون چھین لیے، راجباہ روڈ پر عرفان کی دکان لوٹ لی، انار کلی بازار کے قریب دائود سے فون، شہباز ٹائون کے محمد علی رضا سے 26ہزار وفون چھین لیا، جھنگ روڈ پر سیف آباد کے قریب محمد علی سے جھپٹا مارکر فون، عبدالرشید غازی (سابق جی ٹی ایس) چوک کے قریب ناصر سے پرس چھین لیا، النور گارڈن کے رضوان سے40ہزار ، 204چک روڈ پر معظم بٹ سے65ہزار وفون، راجہ روڈ پر عمیر علی سے35ہزار و فون چھین لیا، 153ر۔ب کے سفیان کی حویلی سے مویشی چوری، 27ج ب کے آصف کے گھر سے 3بکرے چوری، 57ج ب کے وقاص سے 29ہزار وفون، 225ر۔ب کے شمشاد سے نقدی وفون، خان ماڈل کالونی کے سرفراز سے 15ہزار وفون، 77ر۔ب کے سلیم سے نقدی وفون، 49ر۔ب کے اعجاز سے نقدی وفون، 232ر۔ب کے غلام رسول کے والد سے 10ہزار وفون چھین لیے، 277ر۔ب کے عمران حبیب سے موٹر سائیکل، نقدی وفون چھین لیا، 263ر۔ب کے عامر علی کی ہمشیرہ سے جھپٹا مار کر پرس، 248ر۔ب کے عبدالرزاق سے 5ہزار وفون، مراد آباد کے کامران سے نقدی، سمندری روڈ پر شاہزیب سے موٹر سائیکل وفون، سمندری روڈ پر ابو بکر سے جھپٹا مار کر فون، لاہور روڈ پر علی حسنین کی دکان کا صفایا کر دیا گیا، 40گ ب کے نوید احمد سے 25ہزار وفون، 580گ ب کے محبت علی سے نقدی وفون چھین لیا، 629گ ب کے رائے محبت علی سے 90ہزار وفون چھین لی اور دیگر وارداتوں کے دوران لاکھوں کا مال واسباب لوٹ لیا گیا، بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شہری عدم تحفظ کا شکار ہو گئے۔ علاوہ ازیں23ج ب سے منصب علی، جدہ مارکیٹ سے محمد احمد، خالد آباد کے شاہد، ڈی گرائونڈ سے مبین، کچہری روڈ پر علی حسنین، پیپلز کالونی کے امیر علی، رحمانیہ روڈ سے عمیر، گلستان کالونی سے فیض و دیگر کی موٹر سائیکلیں اوررکشے چور لے اڑے’ پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں