وزیراعظم سے امیر مقام کی ملاقات

اسلام آباد (بیورو چیف)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان اور پاکستان مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے ملاقات کی۔پیر کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر نے وزیراعظم کو آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا کے عوامی فلاح کے منصوبوں کی پیشرفت کے حوالے سے آگاہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں