لاہور (بیوروچیف)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ خطے میں جاری جنگی صورتحال سے پاکستانی عوام میں تشویش ہے، موجود کشیدگی کی وجہ سے عالمی سطح پر معیشت گہرا دھچکا لگا ہے، مشرقی وسطیٰ میں ہونے والی اس جنگ کا جلد خاتمہ ہونا چاہئے،پاکستان تعلیم،زراعت سمیت مختلف شعبوں میں امریکی تعاون کوبہت اہمیت دیتا ہے، خواہش ہے کہ امریکہ پاکستان میں تعلیم کے شعبے میں باہمی تعاون کو مزید وسعت دے۔




