اسلام آباد (سپورٹس نیوز)پاکستان پیڈل فیڈریشن نے نیشنل سینٹر پیڈل چیمپئن شپ کے لئے 5 رکنی ٹیکنکل کمیٹی کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔ گزشتہ روز پاکستان پیڈل فیڈریشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مدثر آرائیں نے 5 رکنی ٹیکنیکل کمیٹی کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ ریحان الدین 5 رکنی ٹیکنیکل کمیٹی کے سربراہ ہونگے دیگر اراکین میں بابر منان، قدوسیہ راجہ، محمد عثمان اور خالد محمود شامل ہیں۔




