ایجوکیشن بورڈ کے مزید4افسران و ملازمین کی محکمانہ ترقی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد کے مزید4، افسران و ملازمین کو محکمانہ ترقی دے دی گئی۔ کمشنر/چیئرپرسن ایجوکیشن بورڈ راجہ جہانگیر انور کی زیرصدارت اپوائٹمنٹ / پروموشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔سیکرٹری ایجوکیشن بورڈ ڈاکٹر حبیب الرحمن اور دیگر ممبران موجود تھے۔اجلاس میں ملازمین کی اے سی آرز،تعلیمی قابلیت سمیت درکار شرائط وڈاکومنٹس مکمل ہونے پر ترقی کے احکامات جاری کئے گئے۔نعیم احمد کی ڈپٹی کنٹرولر کے عہدے پر ترقی کی منظوری،محمد شریف کی سپرنٹنڈنٹ کے عہدے پر پروموشن،محمد اکرم اور عبدالرحمن کی بطور اسسٹنٹ سکیل16 پرترقی کی منظوری دی گئی۔ کمشنر/چیئرپرسن نے ترقی پانے والے افسران/ملازمین کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اورفرائض منصبی مزید احسن انداز میں دیانتداری سے انجام دینے کی تلقین کی۔آئندہ ترقی کے کیسز میں خفیہ اداروں سے جانچ پڑتال اوررپورٹ لی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں