رکشہ کی ٹکر سے زخمی ہونیوالا نوجوان ہسپتال میں چل بسا

گوجرہ(نامہ نگار)موٹر سائیکل رکشہ کی ٹکر لگنے سے شدید زخمی ہونے والا نوجوان موت وحیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد ہسپتال میں جان کی بازی ہار گیا۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر298ج ب کا17سالہ عبدالحنان ٹوبہ روڈپر موٹر سائیکل رکشہ کی ٹکر لگنے کے نتیجہ میں شدیدزخمی ہو گیاتھاجس کرفوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتا ل منتقل کیاگیا جہاںسے ابتدائی طبی امدادکی فراہمی کے بعد مخدوش حالت میں الائیڈ ہسپتال فیصل آباد ریفر کیاگیا جہاں وہ زندگی اور موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد جاں بحق ہو گیا۔جس کی نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی ۔متوفی کوایک بڑئے نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد آبائی قبرستان میں سپردخاک کر دیاگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں