وزیراعلیٰ مریم نواز کے ویژن کے مطابق فیصل آباد کو پاکستان کا پہلا ”سرکلر اکانومی شہر”بنایا جائیگا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق فیصل آباد کو پاکستان کا پہلا ”سرکلر اکانومی شہر” بنانے کیلئے اقدامات شروع کردیئے گئے ہیں جس کیلئے ڈویژنل انتظامیہ،انڈسٹری اور اکیڈیمیا شراکت داری کریں گے۔اس ضمن میں ورکنگ گروپ بھی تشکیل دے دیا گیا ہے جس کے چیئرپرسن کمشنر فیصل آباد ڈویژن ہونگے اور زیرو ویسٹ کے لئے ٹائم لائنز طے کی گئی ہیں۔کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور کی زیرصدارت اہم اجلاس منعقد ہوا۔کمشنر نے بتایا کہ اس اقدام سے نہ صرف صنعت بلکہ زراعت کی باقیات کو بھی استعمال میں لایا جائے گا۔نئی انڈسٹری لگنے سے روزگار کے مواقعے بڑھیں گے۔انہوں نے بتایا کہ سرکلر اکانومی شہر بننے سے فیصل آباد کی برآمدات میں بھی اضافہ ہوگا۔وائس چانسلر یونیورسٹی آف کمالیہ پروفیسر ڈاکٹر یاسر ہمایوں نے اجلاس کو بریفنگ دی۔صداقت کارپوریشن سے احمد افضل اعوان،ڈی جی ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری،ایڈیشنل کمشنرز، سی او ویسٹ مینجمنٹ کمپنی روف احمد،ایم ڈی پارکس اینڈ ہارٹیکلچر ایجنسی دلاور خاں،انڈسٹریز،ماحولیات،لیبرکے افسران بھی موجود تھے۔اجلاس کو بتایا گیا کہ سرکلر اکانومی شہر کے قیام کے لئے آگاہی مہم ناگزیر ہے جس کے لئے وسیع اقدامات کئے جائیں گے۔ورکنگ گروپ میں تمام یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز بھی شامل ہونگے جس سے مشاورت کا عمل بھی جاری رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں