کوسٹ گارڈز پر حملے کی مذمت

اسلام آباد (بیورو چیف)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے گوادر کے علاقے میں کوسٹ گارڈز کی چیک پوسٹ پر فائرنگ کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ وزیر داخلہ نے حملے میں جام شہادت نوش کرنے والے کوسٹ گارڈز کے اہلکاروں سلیم اور عدنان کو ان کی عظیم قربانی پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔اپنے بیان میں محسن نقوی نے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہید اہلکاروں کے خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور ان کا پورا خیال رکھا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کوسٹ گارڈز کے جوانوں نے اپنی جانیں قربان کر کے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا ہے، ان کی یہ قربانی رائیگاں نہیں جائیں گی۔وزیر داخلہ نے واقعہ میں زخمی ہونے والے سپاہی عظیم کے لیے جلد صحت یابی کی دعا کی اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ زخمی اہلکار کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں