ایران جنگ سے برطانیہ میں ایک لاکھ افراد کے بیروزگار ہونے کا خدشہ

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران جنگ کے برطانوی معیشت پر گہرے اثرات مرتب ہوں گے۔ لندن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق برطا نیہ میں ایک لاکھ سے زائد افراد کے بے روزگار ہو نیکا خدشہ ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق رواں برس دو مرتبہ شرح سود میں کمی کی امیدیں دم توڑنے لگیں۔ ماہر اقتصادیات کیمز اسمتھ کے مطابق جنگ تین ماہ جاری رہے تو توانائی کے اخراجات سے نمٹنے کیلئے ورکرز چھٹی کریں گے۔ ماہر اقتصادیات کیمز اسمتھ کے مطابق اداروں کے مالکان نئی بھرتیاں بھی روک سکتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں بے روزگاری کی شرح پہلے ہی پانچ سال کی بلند ترین سطح 5.2 فیصد پر پہنچ چکی ہے، جنگ تین ماہ اور چلی تو بے روزگاری کی شرح 5.5 فیصد ہوجائے گی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ماہرین کا خیال تھا کہ رواں برس دو مرتبہ شرح سود میں کمی سے معیشت کو سہارا ملتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں