غلہ منڈی کو کھلی جگہ پر منتقل کرنے کے معاملے کو سنجیدگی سے لیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) انجمن آڑھتیا ں غلہ منڈی کے صدر میاں آصف اسلم کی قیاد ت میں وفد نے غلہ منڈی میں نئے تعینات ہونیوا لے سیکرٹر ی مارکیٹ کمیٹی میاں بلال سے ملاقات کی اورانہیں سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی تعینا ت ہونے پر مبارکباد دی’ وفد میں انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی کے گروپ لیڈر رانا ایوب اسلم منج’جنرل سیکرٹری چوہدری محمود رحمانی’ نائب صدر خواجہ شاہد حمید’ سپریم انجمن تاجران کے صدر حاجی اسلم بھلی’ آفس سیکرٹری فقیراللہ و دیگر عہدیدار شریک تھے’ سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی میاںبلال نے انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی کے وفد کی آمد کا خیرمقدم کیا اور ان کا والہانہ استقبال کیا’ اس موقع پر انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی کے گروپ لیڈر رانا ایوب اسلم منج’جنرل سیکرٹری چوہدری محمود رحمانی’ نائب صدر خواجہ شاہد حمید’ سپریم انجمن تاجران کے صدر حاجی اسلم بھلی نے سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا اور امید کا اظہار کیا کہ آپ کی تعیناتی غلہ منڈی کے تاجروں کیلئے نیک شگون ثابت ہو گی اور آپ اپنی تعیناتی کے دوران غلہ منڈی کے مسائل تاجروں اور دکانداروں کی امنگوں کے مطابق حل کروائیں گے’ وفد کے ارکان نے کہا کہ اس وقت غلہ منڈی مختلف مسائل کا شکار ہے’غلہ منڈی کی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں’ کئی جگہوںپر ٹف ٹائل لگنے والی ہے اس کے علاوہ صفائی ستھرائی کا کام بھی غیر تسلی بخش ہے’ انہوں نے سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی کو بتایا کہ کچھ عرصہ قبل ہم نے پنجاب ایگری کلچرل مارکیٹنگ ریگولیٹری اتھارٹی (PAMRA) کے چیئرمین ملک احمد سعید کو غلہ منڈی کا وزٹ کروایا تھا اور انہوں نے ان کاموں کی تکمیل کی منظوری بھی دی تھی اور پنجاب گورنمنٹ نے ان کاموں کیلئے فنڈز بھی جاری کئے ہوئے ہیں مگر ابھی تک یہ کام جوں کے توں ہیں’ ہلکی سی بارش ہو جائے تو بارشی پانی نشیبی جگہوں پر اکٹھا ہو جاتا ہے اور وہاں سے گزرنا محال ہو جاتا ہے’ اس کے علاوہ وفد کے ارکان نے کہاکہ منڈی میں جگہ کم پڑ جانے کی وجہ سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو چکا ہے’ ہم نے (PAMRA) کے چیئرمین ملک احمد سعید سے بھی درخواست کی تھی کی منڈی کو کہیں باہر کھلی جگہ پر منتقل کیا جائے تاکہ اشیاء کی نقل و حرکت آسانی کے ساتھ ہو سکے’ہماری آپ سے بھی گزارش ہے کہ اس معاملے کو سنجیدگی سے لیں اور اس پر پنجاب حکومت کو تجاویز دیں’ اس موقع پر نئے تعینات ہونے والے سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی میاں بلال نے انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی کے وفد کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلیا اور کہا کہ عید کے بعد ہم مل جل کر غلہ منڈی کے مسائل حل کریں گے’ آپ مسائل کی نشاندہی کرتے جائیں انشاء اللہ ایک ایک کر کے غلہ منڈی کے تمام مسائل حل کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں