قتل کے مجرم کو عدالت سے عمر قید اور5لاکھ جرمانہ کی سزا

گوجرہ(نامہ نگار) ایڈیشنل ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج گوجرہ عباس رسول وڑائچ نے قتل کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم کو عمر قید پا نچ لاکھ روپے معا وضہ عدم ادا ئیگی معاوضہ چھ ماہ قید مزید کی سزا سنادی استغا ثہ کے مطابق چک نمبر 93 ج ب کا 28 سا لہ نوجوا ن محمد رضوا ن خا ن گاؤ ں سے اڈا دواکھڑی جارہا تھا کہ دو کس نے دورا ن ڈکیتی اس کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا اور فرار ہو گئے تھے صدر پو لیس گوجرہ نے مقدمہ درج کرکے ملزمو ں کا سرا غ لگا کر چک نمبر 260 ر ب کے حسنین ورف بگے شا ہ اور چک نمبر 248 ر ب کے آ صف کو گرفتار کرکے مقدمہ قتل کا چا لا ن ایڈیشنل ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج گوجرہ عباس رسول وڑائچ کی عدا لت میں پیش کیا جس پر فا ضل جج نے سماعت کرتے ہوئے جرم ثا بت ہونے پر مجر م حسنین عرف بگے شاہ کو عمر قید پا نچ لا کھ روپے معا وضہ عدم ادائیگی معاوضہ چھ ماہ قید مزید کی سزا سنا دی جبکہ دوسرے ملزم آصف کو شک کا فا ئدہ دیتے ہو ئے بری کر دیا پا نچ لا کھ روپے معا وضہ مقتول کے ورثا کو ادا کیا جا ئے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں